• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں پر حملہ ملک کے خلاف گھنائونی سازش ہے ،الیاس گھمن

لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے ڈی آئی خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کے استحکام کو ختم کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ پوری قوم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کردہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہو چکی ہے ۔ ملکی سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس اہلکار اور سی ٹی ڈی افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ ملک کے خلاف گھنائونی سازش ہے۔ جسے پوری قوم نے مل کر ناکام بنانا ہے ۔
تازہ ترین