• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سےمل کر پیف سکولوں کے فنڈ جاری کرائیں گے :ارکان اسمبلی

ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز ضلع ملتان کے زیراہتمام ٹی ہاؤس میں کنونشن سے خطاب کرتےہوئےممبرپارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ بہت جلد وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرکے پیف سکولز کے فنڈ جاری کرائیں گے ۔واصف مظہر راں نے کہا کہ پیف سکول کی طالبہ مہک منیر نے ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے جنوبی پنجاب کا نام روشن کیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ پیف کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہا ہے ۔حاجی جاوید انصاری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیف سکولز امید کی کرن ہیں۔امید ہے کہحکومت پیف سکولز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ دوہرے نظام تعلیم کا خاتمہ اور یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ وقت کی ضرورت ہے اور آئے روز بدلتی تعلیمی پالیسیوں کا خاتمہ کرکے موثر اور جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تعلیمی پالیسی تشکیل دی جائے ۔تقریب میں ملتان بورڈ میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اور اساتذہ کو پیف ٹیچرز ایوارڈ دیئے گئے ۔
تازہ ترین