• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل امن رواداری،سماجی ہم آہنگی کے پیامبر ہے:سنتھیا ڈان ریچی

ملتان (سٹاف رپورٹر)امریکن سکالر سوشل میڈیا ایکٹوسٹمس سنتھیا ڈان ریچی نے کہا ہے کہ ملتان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی نوجوان نسل امن رواداری، محبت، سماجی ہم آہنگی کے پیامبر ہے،پاکستان ایک پر امن ملک ہے ،نسل پاکستان کا مستقبل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وولنٹئیرزفورس پاکستان ملتان یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب نے امن رواداری اور محبت کا پیغام دیا ہے ملتان صوفیائے کرامی کی دھرتی ہے، یہاں آ کر خوشی محسوس ہوئی ، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری حکومت پنجاب ندیم قریشی نے کہا کہ نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس کی ملک سلامتی ، ترقی ، معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی، ملتان سیاسی ، سماجی معاشی سرگرمیوں کا اہم گڑھ رہاہے اور ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے ہمیں سب کو ملکر پاکستان کے خوبصورت چہرے اور اس کے بہترین امیج کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ،ملک عصمت منگانہنے کہا کہ ہمیشہ سے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا جاتا ہے آج وولنٹر فورس پاکستان نے اس نظریہ کو رد کر دیا ہے،وولٹیز فورس پاکستان کے صدر عثمان رضا نے کہا کہ وولنٹیر فورس پاکستان نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گی، اس مو قع پرماجد رضا، ملک احمد عباس منگانہ، اوسامہ طاہر، ساریہ خان، مریم خلیل نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین