• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے ناجائز استعمال کیخلاف ٹاسک فورس خیبر سرکل کا آپریشن

پشاور (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹ کنڈوں‘ بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس خیبر ڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکو خیبر سرکل کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی شیخ محمدی فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران15 کنڈوں کو ہٹایا گیا جبکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایک سپین ایل ٹی تار اتار کر ضبط کرلی گئی اور ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایس ای خیبر سرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ‘ ناظمین اور کونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اور بجلی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے۔
تازہ ترین