• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایسی شہرت کا کیا فائدہ جس میں آپ عورت کی عزت نہ کرسکیں‘

اداکار محسن عباس حیدر کا اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل پر گھریلو تشدد کے الزام کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک عجیب سا تہلکہ مچ گیا ہے اور ہرکوئی اس معاملے میں فاطمہ سہیل کا ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے دے رہا ہے ۔

عام عوام کے ساتھ ساتھ بے شمار معروف شخصیات بھی محسن عباس حیدر کے خلاف سوشل میڈیا پربول رہے ہیں اورناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔


اداکارہ ہانیہ عامر نےبھی اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اداکار محسن عباس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ محسن عباس حیدر نے اپنے کام کے ذریعے بہت شہرت تو حاصل کرلی، راتیں جاگ کر محنت سے شوٹنگ کر کے پاکستانی انڈسٹری میں خود ایک مقام بنایا لیکن ایسی شہرت کا کیا فائدہ جس میں آپ عورت کی عزت نہ کرسکیں، اور وہ بھی اس عورت کی عزت جو آپ کے بیٹے کی ماں ہو۔‘

اداکارہ ہانیہ عامر نے محسن عباس حیدر کی اس غیر اخلاقی حرکت پر ان کو اپنےانسٹاگرام اکائونٹ سے اَن فالو بھی کردیا ہے۔

اس سے قبل معروف اداکارہ اقراء عزیز نے بھی ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا‘ کے اپنے ساتھی اداکار عمران اشرف کو اپنے منگیتر یاسر حسین کی وجہ سے اَن فالو کیا تھا، دن بہ دن یہ پاکستانی انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین