• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے وردھنے کی بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں بڑا پرکشش کام ہے۔ دولت اور شہرت دونوں ایک ساتھ مل جاتی ہیں۔ بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کے بعد کوچنگ عملے کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ موجودہ ہیڈ کوچ تو امیدوار ہیں ہی ساتھ ہی کئی نامور کوچز نے بھی ذمہ داری سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے بھی اس دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وہ اس وقت آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کے کوچ ہیں، ان کی نگرانی میں ٹیم گذشتہ تین سال میں دو بار چیمپئن بن چکی ہے۔ ان کے علاوہ سابق بھارتی کوچ گیری کرسٹن اور ٹام موڈی بھی درخواست دینے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے کپتان اور بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما سے قریبی تعلقات جے وردھنے کے حق میں جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین