• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بونداباندی،موسم خوشگوار،نصف شہربجلی سےمحروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں دن ڈھلنے کے ساتھ ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیاجبک ہکراچی میں پیر کی شب بارش کا آغاز ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی، ملنے والی اطلاعات اور ایک اندازے کے مطابق نصف شہر میں بجلی بند ہوگئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات رہیں، کے الیکٹرک نے بحالی کا کام شروع کر دیا تھا صارفین کا کہنا تھا کہ معمولی بارش میں کے الیکٹرک کا سسٹم جواب دے جاتا ہے بعض علاقوں میں رات گئے تک صارفین بجلی بحال ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔قبل ازیں کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جمالیے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ صدر، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، شارع فیصل،بفرزون، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہلکی بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہے گا جسکے بعد منگل سے گرمی میں بتدریج کمی آئے گی اور درجہ حرات بھی بہتر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں ہوا کا دباؤ کم تھا جس کا اثر ہوا اور گزشتہ تین دن کراچی میں گرمی زیادہ پڑی تھی لیکن اب موسم بتدریج بہتر ہو گا۔ دوسری جانب بارش سے سڑکوں پر پھسلن کے واقعات ہوئے اور درجنوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین