• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران،17امریکی جاسوس پکڑنے،سزائےموت دینےکادعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی(سی آئی اے) کے 17جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کرتے ہوئے چند کو سزائے موت دینے کا بھی اعلان کردیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی سیکورٹی اداروں نے 18 جولائی کو سی آئی اے کے خفیہ نیٹ ورک کو پکڑا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ʼگرفتار افراد میں سے چند کو سزائے موت سنادی گئی ہے اور چند طویل مدت کے لیے قید کر لیے گئے ہیں۔ یہ تمام افراد ایرانی بتائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی چند یورپی اور ایشیائی ممالک پر بھی ایران مخالف خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والے وزارت انٹیلی جنس کے بیان کے مطابق ان افراد کو مارچ کے مہینے میں ایرانی سال کے اختتام پر گرفتار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین