• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد وحید کی شاندار اور ریکارڈ ساز ڈبل ہیٹ ٹرک کی بدولت نیشنل چیلنج کپ فٹ بال میں پہلی بار شرکت کرنے والی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان ریلویز کو 6-0 کی شکست دی۔ یہ ایونٹ کی واحد ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔ دوسرے میچ میں محمد جمیل کے 90ویں منٹ میں کئے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت دو بار نیشنل چیلنج کپ کی فاتح پاکستان آرمی نے پی ایف ایف ٹائیگر کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کیا۔ یہ پاکستان آرمی کی ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔ پشاور میں بدھ کو کے آر ایل اور کے پی ٹی جبکہ پاکستان واپڈا اور کراچی یونائیٹڈ مدمقابل ہونگی۔
تازہ ترین