• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یوآئی غاصب قوتوں کیخلاف جدوجہد کا ہراول دستہ ہے، علامہ راشدسومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمود سومرونے کہاہے کہ جے یوآئی عوامی حقوق کے تحفظ اورغاصب قوتوں کے خلاف آئینی سیاسی جدوجہد کا ہراول دستہ ہے،جے یوآئی کراچی کے مشترکہ جلسہ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی، وہ جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال میں جے یوآئی کے تمام اضلاع کی مجالس عاملہ کے ارکان، امراء اورنظمائے عمومی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 25جولائی کو باغ جناح میں اپوزشن جماعتوں کے مشترکہ جلسہ عام میں جے یوآئی کے تمام اضلاع سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے صوبائی وضلعی قائدین کی قیادت میں شریک ہوں گے، جبکہ 24جولائی کو ہرضلع میں جے یوآئی کی جانب سے مرکزی مقامات پر دعوتی کیمپ بھی لگائے جائیں گے اورعوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجلاس میں مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانانورالحق ،مولانافتح اللہ، مولانا عبدالرشید نعمانی ،مولانا عطاءالحق عابد، قاری فیض الرحمن عابد، قاری نورالامین ،مفتی کفایت اللہ سمیت شہربھر سے علماءکرام اورسینئرارکان نے شرکت کی، راشد سومرو نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، فحاشی وعریانی کاسیلاب ہویاختم نبوت کے منکرین کو حکومتی مراعات سب اس کٹھ پتلی حکومت کے ایک سالہ سیاہ ترین کارنامے ہیں اور انہیں مزید وقت دینا ملک اورملت کے ساتھ غداری کے مترادف ہے اسلئے باشعور عوام جے یوآئی اوراپوزیشن جماعتوں کاعوامی حقوق بحالی کی اس تحریک میں بھرپور ساتھ دیں ۔
تازہ ترین