• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حج کے نام پر شہریوں سے جعلسازی، 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے حج کے نام پر شہریوں کو بے وقوف بنانے والے 2 ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گلشن اقبال بلاک 10 میں چھاپہ مار کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران حج کے نام پر شہریوں کو بے وقوف بنانے والی ٹریول ایجنسی کے 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان منیر اور شہروز کے قبضے سے 37 پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان ٹریول ایجنسی میں جعل سازی کے ذریعے لوگوں سے پیسے بٹور رہے تھے۔

مذکورہ ٹریول ایجنسی کے پاس حج کا کوٹہ نہیں تھا جس کے باوجود اس نے حج کے نام پر لوگوں سے رقم اور پاسپورٹ لے کر اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔

تازہ ترین