• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈلز، 43بڑے ملزمان گرفتارکر لئے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز، 43 بڑے ملزمان گرفتارکر لیے، نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباََ 326 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے،مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور ابتک43 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے جن میں سے بعض مقدمات کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

تازہ ترین