• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکا خودکش تھا یا ٹایم ڈیوائس؟ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ڈی آئی جی کوئٹہ

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ دھماکا خودکش تھا یا ٹائم ڈیوائس یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

دھماکے کی جگہ پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دھماکے کا ہدف ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزا اور ان کی ٹیم تھی۔


انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ایک اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں راہگیر، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے مزید کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، کل صبح دوبارہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق نے یہ بھی کہا کہ شہر کے وسط میں دھماکا ہونے سے عام شہری بھی نشانہ بنے ہیں۔

تازہ ترین