• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار ،4گرفتا ر

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں سر گرم بین الاضلاعی سہ رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے3 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ساجد ولد امیر جان سکنہ دلہ زاک روڈ حال سوڑیزئی پایاں نے تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ اس کے گھر کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزمان نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے ۔ مقدمہ کے بعد تفتیش میں متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیاگیا جس کے دوران گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز نسیم ولد جعفر،سہیل ولد اسلام گل اور وقار ولد فضل قادر ساکنان چارسدہ حال غریب آباد کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین