• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ،سرفراز، انضمام اور آرتھر پیش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کپتان سرفراز احمد،چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شرکت کی۔

پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی زیر صدارت ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


اجلاس میں مرتب کی گئی سفارشات چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی 3سالہ کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق سب سے پہلے کرکٹ کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے اور اپنے 3سالہ دور کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔

ذرائع کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ اپنے دور میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا سب سے اہم اور اولین ترجیح تھی۔

ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے  کمیٹی کے سامنے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے،سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ2019 میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے روبرو سرفراز احمد اور مکی آرتھر نے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجوہات بیان کیں۔

تازہ ترین