• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اس روز چند باتو ں کا خاص خیال رکھیں
  • عید الاضحی کے موقعے پرصفائی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ کیونکہ ذرا سی لا پروائی سے بیماریاں جنم لے سکتی ہیں ۔ تھوڑی سی اختیاط کر لیں گی تو بہت سے مسائل سے محفوظ رہیں گی ۔
  • مکھیاں ،چیونٹیاں اور دیگر خشرت الارض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کچن کے دروازے پر پودینے کی گٹھی لٹکا دیں ۔نیز کچن میں دو اگر بتیاں بھی جلا دیں یاپھر چیونٹیوں کے بلوں میں آٹا ڈال دیں ۔
  • صحن یا برآمدے وغیرہ میں خون یا گوشت کی بو دور کرنے کے لیے ایک موم بتی کو نمک ملے پانی میں دو گھنٹے رکھ دیں ،پھر اسے جلا کر گوشت کے قریب کسی محفوظ جگہ پر کھ دیں ،ایسا کرنے سے بو نہیں آئے گی۔
  • چند کو ئلے دہکا کر یاسوکھی نیم کے پتوں کو جلا کر گھر میں دھونی دیں ۔گوشت کی بوکے ساتھ ساتھ حشرات الارض بھی غائب ہوجائیں گے ۔
  • ایک کلو گوشت میں چائے کا ایک چمچہ کچا پپیتا ڈال دیں اس سے گوشت گل کر خستہ ہوجائے گا ،یاپھر خربوزے کا خشک یا تازہ چھلکا گوشت پکاتے وقت ڈال دیں ۔
  • گوشت کو دھو کر ا س میں دہی ملا ئیں اور ایک گھنٹہ رکھ دیں ،پھر پکائیں ۔ایسا کرنے سے گوشت جلد گل جائے گا یا گوشت پکانے والے برتن کے نیچے چونا لگا دیں یا تھوڑی سی چینی ڈال دیں ،اس سے بھی گوشت جلد ی گل جائے گا ۔
  • گوشت کی مناسبت سے آدھی ،ایک یا دو چھالیہ کے ٹکڑے ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے ۔(ایک کلو گوشت میں دوچھالیے کے ٹکڑے ڈالیں )
گوشت جلد گلانے اور محفوظ کرنے کے طریقے

عید الاضحٰی پر ہر گھر میں گوشت کی فروانی ہوتی ہے اسے دیکھ کر نہیں بلکہ قربانی سے قبل ہی خواتین کو یہ فکر لاحق ہوجاتی ہے کہ گوشت کو محفوظ کیسے کیا جائے ۔ہم آپ کی پریشانی دور کر دیتے ہیں ۔ذیل میں آپ کو کچھ طریقے بتارہے ہیں ،ان پر عمل کر کے آپ گوشت کو باآسانی کئی دنوں تک محفوظ کرسکتی ہیں ۔

  • گوشت جلدی گلانے کے لیے ہانڈی میں گوشت کے ساتھ کچا پپیتا، کچی انجیر ڈال دیں ۔
  • گوشت فریز کیا ہے تو اسے پکانے سے قبل ایک دو گھنٹے پہلے فریزر سے نکال لیں جب نرم ہوجائےتو چھالیے کے دو موٹے ٹکڑے یا انجیر رکھ دیں جب پکانے لگیں تو چھالیہ نکال دیں یہ جلدی پک جائے گا ۔گوشت فریزر سے نکال کر پکائیںتو فوراًمت پکائیں بلکہ پہلے دو تین گھنٹے پانی میں بھگو کر نرم کر لیں ،بہ صورت دیگرگوشت سخت ہوجائے گا ۔
  • کچے گوشت کو اگر زیادہ دن بغیر فریج کے محفوظ رکھنا ہو تو ململ کے ٹکڑے پر سر کہ اتنا لگائیں کہ کپڑا،گیلا ہوجائے ا س میں گوشت رکھ کر کپڑےیعنی سر کہ لگےململ سے ڈھانپ دیں۔
  • نمک ڈال کر گوشت کو پانی میں پکالیں پھر دیگچی کو کسی ٹھنڈی جگہ یا ٹھنڈے پانی کے برتن میں رکھ دیں ۔ایسا کرنے سےبھی گوشت دو تین دن فریز کے بغیر رہ سکتا ہے ۔
  • اگر گوشت کے سلا ئس بنانا چاہتی ہیں تو پہلے گوشت کے پارچے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں ۔کیوں کہ گرم گوشت کے پارچے ٹھیک نہیں بنتے ہیں ۔
  • یخنی بناکر فریج میں رکھ دیں جب چکنائی جم جائے تو چمچے سے نکال دیں۔
  • اگر آپ گوشت روسٹ کرناچاہتی ہیں تو گوشت پر تھوڑا سا سرکہ اور تیل لگا کر رات بھر رکھ دیں ۔صبح جب آپ ا س کو پکائیں گی تو یہ بہت نرم اور خستہ بنے گا ۔آپ زیتون اور نمک بھی ملا سکتی ہیں ۔ یخنی بنانے کے بعد اسے چھان لیں اور پلاسٹک کی تھیلیوں میں ڈال کر فریز کرلیں ۔حسبِ ضرورت فریزر سے نکال کر استعمال کریں پھر ایک کپڑے میں برف کے چند ٹکڑے رکھ کر یخنی کے اوپر پھیریں ۔
  • اگر گوشت کئی ماہ فریز کرنا ہوتو گوشت میں تھوڑا زیادہ نمک ڈال کر پکالیں۔ پانی خشک ہوجائے تو اس میں تیل شامل کر کے ٹھنڈا کرلیں۔اب تھیلی میں رکھ کر فریز کردیں۔
  •  اگر آپ گوشت کا اچار ڈالنا چاہتی ہیں تو گوشت میں نمک اور اچار کا مسالہ ملا کر پکالیں ، ایک جار میں تیل ، مسالہ اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بند کر دیں۔ چند ہفتے بعد گوشت کااچار تیار ہوجائے گا۔ (یاد رکھیں کہ جار ایک دفعہ کھولنے کے بعد اس کو زیادہ دن استعمال نہیں کرسکتیں )۔ ادرک یا سرکہ ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے ۔

تازہ ترین