پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے باضابطہ منگنی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم’سپر اسٹار‘ کے پریمیئر میں شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’سپر اسٹار‘ کا پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ احد رضا میر، سجل علی، زیبا بختیار، عدنان صدیقی، عروہ حسین، ماورا حسین، آذان سمیع خان، بشریٰ انصاری، مومل شیخ، شہزاد شیخ، فرحان علی آغا اور دیگر نے شرکت کی۔
تاہم اس موقع پر یہ نئی منگنی شدہ جوڑی یعنی احد رضا میراور سجل علی خاص توجہ کا مزکر رہےکیونکہ منگنی کے بعد یہ ان دونوں کی پہلی ایک ساتھ شرکت تھی۔ تقریب میں احد اور سجل ایک جیسے ( کالے) رنگ کے لباس زیب تن کیےسب سے منفرد نظر آئے۔
مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والایہ جوڑا حقیقی زندگی میں بھی جلد شادی کرنے والا ہے۔
رواں سال عید الفطر کے موقع پر احد رضا میر اور سجل علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا گیا تھا کہ انہوں نے باضابطہ منگنی کر لی ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک خوبصورت کیپشن بھی لکھا تھا۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپر اسٹار‘ رواں سال عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔