• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ 5 برس میں پہلی بار ساڑھے29 ہزار سے نیچے


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان رہا، 100  انڈیکس 308 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29ہزار429 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے کے دوران 2237 پوائنٹس گری ہے، 5برس کی تاریخ میں پہلی بار نچلی ترین سطح پر آئی ہے، آج پہلی بار شیئر بازار ساڑھے 29ہزارسے نیچے گیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں ہفتے کے 5 کاروباری دنوں میں رجحان منفی رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 308 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

100 انڈیکس نے آج 703 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا، کاروباری دن میں 7 کروڑ 64  لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 29 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار20 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین