• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلادھار بارشوں نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی، مٹی کے تودے، درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے اور مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے 22 ہزار سے زائد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، 315 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ریاست کیرالہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

تازہ ترین