• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

”جیوفلمز“ کی ”رانگ نمبر2“ نمکین عید پر بھی سب کے دِل جیتنے کو تیار


کراچی (جنگ نیوز) مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والی ”جیوفلمز“ اور وائی این ایچ فلمز کی مشترکہ پیشکش سپر ہٹ فلم ”رانگ نمبر2“ کا میٹھی عید سے بڑی عید تک نان اسٹاپ سفر جاری ہے۔ فلم کی چٹ پٹی کامیڈی نمکین عید پر بھی سب کے دِل جیتنے کو تیار ہے۔ یاد رہے کہ فلم عید الفطر پر ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی اور عوام کی پُر زور فرمائش پر ”رانگ نمبر2 “ عیدالاضحی پر بھی کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے سنیماو¿ں کی زینت بنی رہے گی۔

فلم کی مقبولیت میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی اور فلم شائقین کی پہلی چوائس بنی ہوئی ہے۔ فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ آئی ایم جی سی کے شیخ امجد رشید اور حسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ محبت، رومانس، میوزک اور کامیڈی سے بھر پور فلم میں سمیع خان ، نیلم منیر ، یاسر نواز اور اداکارہ ثنا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جبکہ جاوید شیخ، محمود اسلم، شفقت چیمہ، نئیر اعجاز،دانش نواز، احمد حسن اور فریحہ جبیں بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم کا مرکزی خیال دانش نواز کا ہے جبکہ پس منظر سے متعلق تمام ڈائیلاگ احمد حسن نے لکھے ہیں۔

تازہ ترین