• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں چاند کی رویت کے مطابق عید کل ہوگی، علامہ ظفر مجددی

مانچسٹر (علام عظیم جی) محقق و ماہر ہلال (مون) سائیٹنگ اور مرکزی رویت ہلال بورڈ کے مرکزی رہنما سربراہ جامعہ کریم یہ مانچسٹر علامہ ظفر محمود مجددی نے کہا ہے کہ برطانوی مطلع پر چاند کی رویت کے مطابق عید الاضحی بروز پیر 12 اگست کو ہوگی۔ علامہ ظفر محمود مجددی نے جمعہ کے اجتماع اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عیدالاضحی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بطور یکجہتی اور بھارتی ظالم وزیراعظم مودی کی مذمت کے طور پر منائی جائے۔ انھوں نے کشمیر کے بارے میں بھارتی آئینی ترمیم غیرقانونی غیر اخلاقی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوںکے خلاف ہے۔علامہ ظفر محمود مجددی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عید الاضحی کا چاند یکم اگست کو مراکش ساؤتھ افریقہ یا کسی بھی ملک میں نظر نہیں آیا تھا اس لیے عیدالاضحی بارہ اگست بروز پیر کو بنتی ہے۔
تازہ ترین