• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کی جائے‘ اعجاز علی

پشاور( نیوزڈیسک)حمزہ فائونڈیشن کے چیئرمین اعجاز علی خان نےخیبر پختونخوا میں تھیلسیما کی بڑھتی ہوئی بیماری پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ تھیلسمیا کی روک تھام کے لئے فوری طور پر قانون سازی کر کے تعلیمی اداروں میں داخلے اور شادی سے پہلے خون کے ٹسٹ کرانے کو لازمی قرار دیا جائے حمزہ فاوئنڈیشن کی طرف سے تھیلسمیا ہمیوفیلیا اور خون کی دوسری بیماریوں کے شکار ہزاروں بچوں کا مفت علاج کیاجارہاہے جبکہ بلڈ کینسر بیماروں کے علاوہ سرکاری اور غیرسرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے انہیں مفت خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے غریب و نادار بچوں کی جانیں بچانا بہت بڑا کار خیر ہے ۔
تازہ ترین