آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور میں کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی، کئی مقامات پر سیم نالے میں شگاف پڑ گیا، جبکہ متعدد  نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا۔

کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارش کے بعد برساتی ندی نالوں کاہا سلطان، نالہ چھاچھر اور نالہ سوری سے برآمد ہونے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔

سیلابی ریلے سے کئی ایکڑ فصلوں اور گھروں کو نقصان ہوا ہے اور لوگوں کی محفوظ مقام پر نقل مکانی جاری ہے۔

گزشتہ رات چک دریشک سیم نالے کا شگاف پر نہیں کیا گیا جس سے بستی دریشک سمیت کئی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے۔

فتح پور کے قریب سیلاب سے سیم نالے کا پل ٹوٹ گیا جس سے فتح پور اور راجن پور کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید