• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کی بارش میں نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں وزیر بحری امور علی زیدی نے لکھا کہ کل 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے باوجود جب وہ پمپ کے ذریعے پانی کھینچ کر نکالنے میں ناکام  رہے تو انہوں نے پاک فوج سے مدد کی التجاء کی۔

ان کی درخواست پر پاک فوج کی ٹیم ساری رات کیماڑی میں موجود رہی اور رہائشی علاقے سے مکمل طور پر پانی نکال دیا اور پمپ کی مدد سے گٹر لائنوں کو صاف بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین