• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈکیتی و دیگر جرائم میں ملوث 22 ملزمان گرفتار

رینجرز نے  کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق کورنگی کے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ساجد اور بلال کو گرفتار کیا ،جو لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

جبکہ بوٹ بیسن، فیروزآباد، مدینہ کالونی اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان محمد ناصر عرف کانا، معیز الرحمٰن، محمد عمر، خوشی محمد، محمد نعیم، محمد وسیم، ساجد، ارسلان احمد، رانا ریاست علی، دانش گل اور غلام حیدر عرف انس کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم مومن عباس کو گرفتار کیا جبکہ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے بابر عرف آصف اور محمد سہیل عرف کاکا کو گرفتار کیا گیا۔

چاکیواڑہ اور فیروز آباد کے علاقوں میں 6 ملزمان کامران عرف کامی، ظاہر شاہ عرف شاہ جی، بہادر علی، کلیم احمد، محمد سہیل اور محمد علی کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین