• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ آزادی کے موقع پر پاک بحریہ کا نیا نغمہ جاری

یومِ آزادی کے موقع پر پاک بحریہ کا نیا نغمہ جاری کردیاگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نغمے میں پاکستانی قوم کے بلند حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا-

ویڈیو: پاک بحریہ


ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کے نغمے ” ہم ایک ہیں“ میں وطن سے محبت کا بھر پور اظہار کیا گیا ہے۔اللہ پر توکل اور کامِل ایمان کا اظہار بھی نغمے میں شامل ہے۔

نغمے میں وطن کی خاطر آپس میں اتحاد، یکجہتی اور رنگ و نسل سے بے نیاز ہو کر اکٹھے رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے- قوم کی طرف سے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی نغمہ کا حصہ ہے-وطن کی سرحدوں کے دفاع کے عہد کا اعادہ بھی نغمہ میں شامل ہے۔

تازہ ترین