• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KMCنے بجلی تنصیبات کے گردپانی کی نکاسی کا انتظام نہیں کیا، کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے کہاہے کہ کے ایم سی نے بجلی تنصیبات کے گرد پانیکی نکاسی کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا‘متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کی کوششوں میں بھی کے ایم سی کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیاگیا۔ترجمان کے الیکٹرک نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاہے کہ کمشنرکراچی اورضلعی انتظامیہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کے الیکٹرک کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے ۔پاک فوج نے بھی بھرپورمدد کی اورکے ڈی اے گرڈسے پانی نکالا۔ہم میئرکراچی اور کے ایم سی سے پانی کی نکاسی کیلئے مثبت کرداراداکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
تازہ ترین