• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم میں کراچی کیلئے مزید ایک سال کے پانی کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عید پر ہونے والی بارش سےحب ڈیم میں کراچی کیلئے مزید ایک سال کے پانی کا اضافہ ہو گیا ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں حالیہ بارشوں کے سبب ڈیم کی سطح آب میں 8فٹ کا اضافہ ہواہے جو ایک سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے منگل کو لیول 318فٹ تک پہنچ گیا ہے،پندرہ دن پہلے ہونے والی بارش سے ڈیم میں بارہ فٹ کا اصافہ ہوا تھا حب ڈیم کے بھرنے کی گنجائش 339فٹ ہے واٹر بورڈ ذرائع نے بتایاکہ ڈیم میں کراچی کیلئے دوسال تک کا ذخیرہ جمع ہو گیا ہے اور مزید پانی آنے کا امکان ہے، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے حب ڈیم کے ذخیرہ آب میں اضافہ پر کراچی کے شہریوںکو مبارکباد دی ہے ،انہوں نے کہا کہ حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارشوںکے سبب ڈیم کی سطح آب میں اضافہ شہریوں کیلئے قدرت کی عنایت ہے۔

تازہ ترین