• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی گاڑی اور گھر پر کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں دھواں دار اننگز کھیلنے کے بعد شاہد آفریدی نے وطن واپس پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق آفریدی نے اپنے بھائی کو کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کر کے وطن واپسی پر اُنہیں ویلکم بیک کہتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کی ۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی کی گاڑی نظر آرہی ہے جس کے فرنٹ میں پاکستان کا جھنڈا چسپاں ہےجبکہ گاڑی کی پچھلی سیٹس پر کشمیر کا جھنڈا لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی اپنے مداحوں سے ہاتھ بھی ملا رہے ہیں اور انہیں جشن آزادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی عوام آج اپنا 73واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔حکومتِ پاکستان نے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے جن کی خصوصی حیثیت کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے بھارتی حکومت نے ختم کردیا تھا۔

تازہ ترین