• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)  نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے، بی سی بی نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

بی سی بی نے کہا کہ بی سی بی نے بنگلادیش کے میچز منتقل کرنے کی بھی درخواست کی تھی، آئی سی سی نے جواب میں اس بات کو دہرایا کہ بنگلادیش ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کو کسی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے بی سی بی کے ساتھ تحفظات کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، بورڈ کے تحفظات کو زیرِ غور لانے پر بھی رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں بنگلادیش بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں یہ سب غلط ہیں، آئی سی سی کی کمیونیکیشن کو سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی اور متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ تعمیری انداز میں رابطے جاری رکھے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید