آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 21؍ ذوالحجہ 1440ھ23؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک بحریہ کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں اور تقاریب بھی منعقد کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحریہ کی مساجد میں کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب اور مختلف یونٹس بشمول پی این ایس ظفر اسلام آباد اور پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بھی پرچم کشائی کی تقا ریب منعقد کی گئیں۔

جشنِ آزادی پر پاک بحریہ کے زیرِ نگرانی ساحلی علاقوں بشمول کراچی اورماڑہ ,گوادر اور کیٹی بندر میں بوٹ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے منعقدہ بوٹ ریلیوں میں کوسٹل ایریا کے لوگوں سمیت ماہی گیروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ سجاول میں بھی پاک بحریہ کی جانب سے یومِ آزادی واک میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید