• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج کا دن اس عہد اور عزم کا دن ہے کہ پاکستان قائم اور دائم رہے گا،پاکستانی عوام کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو حالات پیدا کر دیئے ہیں، عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں اور کی جا رہی ہیں اب شرعی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ضروری ہو گیا ہے کہ افواج پاکستان پیش قدمی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”یوم ِ آزادی“ کے موقع پرادارہ نور حق میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم کشائی کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے آزاد کشمیر اور ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم ِ آزادی کو یوم ِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم ایک ساتھ بلند کیے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر سیکریٹری کراچی عبد الوہاب،نائب امراء برجیس احمد، مسلم پرویز، راجہ عارف سلطان،ڈپٹی سیکریٹری یونس بارائی، راشد قریشی، انجینئر عبد العزیز، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین