• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہد آفریدی نے گاڑی اور گھر پر کشمیر کا پرچم لہرا دیا


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے منگل کی شب کراچی میں اپنی گاڑی اور گھر پر کشمیر کا پرچم لہرا دیا۔ نصف شب ملک بھر میں آزای کا جشن شروع ہوا شاہد آفریدی بھی ڈی ایچ اے میں اپنے گھر سے باہر نکل کر مداحوں میں گھل مل گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے بھائی مشتاق آفریدی نے انہیں کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے بعد وطن لوٹنے پر ویلکم بیک کہتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کی ۔ جس میں شاہد آفریدی کی گاڑی نظر آرہی ہے جس کے فرنٹ میں پاکستان جبکہ پچھلی سیٹس پر کشمیر کا پرچم لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔

تازہ ترین