• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی پر وطن کی حفاظت کاعزم کیا جائے ، ڈاکٹر ولی اللہ دل

حیدرآباد(بیورورپورٹ)ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر ولی اللہ نے یوم پاکستان کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہماری زندگی میں 14 اگست کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے اس دن بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہندوستان کے مسلمانوں نےطویل جدو جہد کے بعد لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر آزادی جیسا انمول تحفہ حاصل کیا، آج ہی کے روز اقوام عالم کے افق پر پاکستان کا روشن آفتاب طلوع ہوا آزادی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ آپ زندگی کے جس شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہوں اس میں کار ہائے نمایاں انجام دے کر سبز ہلالی پرچم کو بلند تر کریں، پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آنے دیں، حصول پاکستان سے حفاظت پاکستان تک اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے عظیم شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے

تازہ ترین