• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینل نہر میں خودکشی کیلئے چھلانگ لگانے والی خاتون کو بچالیاگیا

حیدرآباد(بیورورپورٹ) پنیاری تھانے کی حدود میں 25 سالہ خاتون نے خودکشی کی نیت سے چینل نہر میں چھلانگ لگائی تھی ‘ علاقہ مکینوں نے ڈوبنے والی خاتون کو دیکھ کر اسے بچالیا اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول اسپتال منتقل کیاجہاں اس نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا،جنگ کے رابطے پر ایس ایچ او پنیاری ایوب اوڈھو نے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ کی سربراہی میں پولیس ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔ خاتون اپنا نام ثنا بتارہی ہے۔پو لیس خاتون کے ورثا کو تلاش کررہی ہے،تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
تازہ ترین