• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکی پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونےپاکستان کےیوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئےیہ یقین ظاہرکیاہےکہ علاقے میں امن واستحکام کیلئےدونوں ملکوں کےتعلقات وقت گزرنےکے ساتھ ساتھ مضبوط سےمضبوط ترہوتےرہیں گے۔ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ میں امریکی حکومت کی طر ف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی پرمبارکبادپیش کررہاہوں‘ہم نے حالیہ سالوں میں مشترکہ کوششوں سے بہت کچھ حاصل کیاہےاورآنےوالے سالوں میں مجھے یقین ہےکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اورملک کی اعلیٰ قیادت اپنےوعدےپورےکرےگی۔
تازہ ترین