• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،ہر طرف جانوروں کا خون ملا بارش کا پانی ،کچرا،آلائشیں


کراچی(اسٹاف رپورٹر)بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلدیاتی اداروں اور کنٹونمنٹ بورڈ ز نے اقدامات شروع نہیں کئے، بدھ کو یوم آزادی کے موقع پر شہر کے متعدد علاقوں میں خون ملا بارش اور گٹر کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا، متعدد آبادیوں میں صفائی نہ ہونے سے کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ قربانی کے جانوروں کی باقیات اور آلائشیں بھی سڑکوں کے کنارے پڑی رہیں ،یوم آزادی منانے والے لوگوں کو فضا میں تعفن اور بدبو سے پریشانی کا سامنا رہا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی توجہ آلائشیں اٹھانے پر رہی جس کی وجہ سے صفائی ستھرائی کا نظام متاثررہا، ڈی ایم سی کورنگی اور وسطی جو صفائی کی ذمہ داریاں خود انجام دیتی ہیں کورنگی کی یونین کمیٹی نمبر2 ماڈل کالونی کی شاہراہ لیاقت پربڑی مقدار میں کچرا اورجانوروں کی باقیات کے ڈھیر لگ گئے ہیں، لیاری، شیرشاہ، گلستان کالونی قائدآباد، احسن آباد سمیت دیگرعلاقوں سے کچرا بہت زیادہ جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، حالیہ بارش کا پانی جانے سے متعدد سیوریج لائنیں بند ہوگئی ہیں، علاقوں میں سیوریج ابلنے سے بھی صورتحال انتہائی گمبھیر ہوگئی ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کو فوری صفائی اور کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کو فوری سیوریج کی ایسی لائنیں جو بیٹھ گئی ہیں ان کی تبدیلی اور بند ہونے والی لائنوں کو کھولنے کے احکامات جاری کریں

تازہ ترین