• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پاکستانی حجاج کی واپسی کا آپریشن 17اگست سے شروع ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد سلیم نے بتا یا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پا کستانی حجاج کی واپسی کا عمل سترہ اگست سے شروع ہوگا۔ سترہ اگست کو چھ حج پروازیں جدہ سے اسلام آ باد ، لاہور ، کراچی ، پشاور ، ملتان اور فیصل آ باد آئیں گی ۔ اسلام آ باد ایئر پورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور دائود بریچ حاجیوں کا ا ستقبال کریں گے۔18اگست کو ایک پرواز آئے گی۔
تازہ ترین