کراچی کے علاقے کھارادر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق تھانہ ڈاکس میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔
اسد رضا کے مطابق ملزم سے 30 بور پستول، موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم میں سے 3 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔