آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور (نمائندہ جنگ) یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی ایک کثیر تعداد واہگہ بارڈر پر پہنچ گئی، اسٹیڈیم کو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا، شرکاء بڑے پرجوش تھے، سٹیڈیم نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا۔ نوجوان، بچے، بوڑھے اور خواتین رینجرز کے جوانوں کی پریڈ دیکھ کر تالیاں بجاتے رہے، اسٹیڈیم وقت سے پہلے ہی فل ہوگیا جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو واپس جانا پڑا، بچوں نے یوم آزادی کے لحاظ سے قومی پرچم والے کپڑے پہنے ہوئے تھے وہ مسلسل نعرہ تکبیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے اور قومی پرچم لہراتے رہے۔

ویڈیو رپورٹس سے مزید
اہم خبریں سے مزید