• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نمک منڈی میں بڑا اجتماع

پشاور (وقائع نگار) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر نمک منڈی میں بڑا اجتماع ہوا جس میں ضلع خیبر‘ مہمند اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں و اپوزیشن کے ارکان و کارکنان سمیت پشاور کی تاجر برادری‘ ٹرانسپورٹرز اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد ریلیوں کی شکل میں آکر جمع ہوتے رہے۔ جس نے ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر لی۔ کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے شرکاء نے تقاریر کیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور سیاست سے بالا تر ہو کر تمام پاکستانی ایک پیج پر اکٹھے ہیں۔ اس اجتماع سے یہ پیغام جائے گا کہ کشمیر ایشو کو نقصان پہنچانے والی مودی سرکار کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اجتماع کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی اور پاکستان کے تحفظ کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تازہ ترین