• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے باعث ٹرینوں کامتاثرہ شیڈول بحال نہ ہوسکا

لاہور (جنرل رپورٹر)کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت کا متاثر ہ شیڈول تاحال بحال نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین 1ایک سے 9گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے عیدکے تیسرے روز بدھ کو کراچی سے آنے والی علامہ اقبال 5 گھنٹے 30 منٹ، گرین لائن 5 گھنٹے جبکہ تیز گام 9 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کا شکار ہیں کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر ٹرین 1 گھنٹہ 20 منٹ جبکہ جعفر 2 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں عوام 3 جبکہ قراقرم 8 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کا شکار ہیں۔شالیمار 1 گھنٹہ 20 منٹ جبکہ پاکستان 7 گھنٹے 55 منٹ کی تاخیر کا شکار ہیں فرید 3گھنٹےجبکہ خیبر میل 3 گھنٹے 25 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے.کراچی 3 گھنٹے 35 منٹ، پاک بزنس 3 گھنٹے 35 منٹ جبکہ شاہ حسین 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہیں.ملت اور جناح کراچی سے نہ چلنے کی وجہ سےبدھ کو لاہور نہیں آئیں علاوہ ازیں لاہور سےکراچی براستہ فیصل آباد جا نے والی قراقرم 42-ڈاون کے مسافروں کو جناح میںایڈجس ٹ کیاگیا.جو دوپہر 2 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 4 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی پاک بزنس سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 4 بجکر 30 منٹ پرشاہ حسین لاہور سے کراچی براستہ فیصل آباد شام 7 بجے کی بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی اس طرح ایک بار پھر قراقرم و منسوخ کر دیا گیا جس کی وجہ سے بیشتر مسافروں نے اپنے ٹکٹ منسوخ کر وا دیئے ۔
تازہ ترین