• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تعمیر و ترقی میں ملت کا ہر فرد کردار ادا کرے،محمد خان بھٹی

لاہور(نمائندہ خصو صی )سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کے مطابق بھرپور محنت کرنی ہو گی تاکہ عالمی سطح پر پاکستان عزت ووقار کی علامت بن سکے۔ ملکی تعمیر و ترقی میں ملت کا ہر فرد کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرچم کشائی کی پروقار تقریب اسمبلی سیکرٹریٹ کے احاطہ میں منعقد کی گئی ۔ صبح 8:58 بجے پر سائرن بجایا گیا۔ 9بجے پنجاب اسمبلی کی عمارت پرسیکرٹری محمد خاں بھٹی نے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس موقع پرسیکرٹری نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ تقریب میں پنجاب اسمبلی کے سینئر افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ بعدازاںسیکرٹری نے کیفے ٹیریامیں اسمبلی سٹاف سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد خاں بھٹی نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔
تازہ ترین