• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پاکستان کے اورپاکستان کشمیر کےبغیر مکمل نہیں ہوسکتا،سعیدالحسن شاہ

لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے یوم آزادی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پو ری قوم کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔یوم آزادی دراصل یوم تشکر اور یوم تجدید عہد بھی ہے۔ ہم آج یوم آزادی کو اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی لازوال تحریک سے منسوب کرتے ہیں کیونکہ کشمیر پاکستان کے بغیراور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین