آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کیا ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق ہی پاکستان ٹیم کے اگلے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ سابق کپتان مصباح الحق کا نام مکی آرتھر کی جگہ متوقع کوچز میں شامل ہے۔


سابق کپتان مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کرکے اس حوالے سےخبروں کو مزید تقویت دی گئی ہے۔ مصباح الحق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں اور کمیٹی اراکین کی سفارش سے مکی آرتھر کے کوچنگ میں توسیع نہیں دی گئی تھی۔

اب مصباح الحق کو کیمپ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ مصباح کوالیفائیڈ کوچ ہیں، گذشتہ سال تک وہ فرسٹ کلاس کرکٹ اور پی ایس ایل کھیلتے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کے آئندہ 42 میں سے 30 روز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کا تجربہ کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ انگلینڈ اور ویلز میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف 5 کھلاڑیوں کی قائداعظم ٹرافی میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 19 میں سے 14 کھلاڑیوں کو لاہور میں قومی کیمپ میں طلب کر لیا ہے، جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا، ان میں آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

جمعرات کو پی سی بی نےکیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب کس بنیاد پر اور کس نے کیا ہے۔پی سی بی نے پری سیزن کیمپ میں شرکت کے لیے 20 کھلاڑیوں کو قومی اکیڈمی میں طلب کیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 14 کرکٹرز سمیت 20 کھلاڑی 19 اگست کو این سی اے میں رپورٹ کریں گے۔کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا۔دوروزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کھلاڑی 22 اگست سے 7 ستمبر تک کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے،اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ مکمل کرنے کے بعد کیمپ جوائن کرلیں گے، بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کاؤنٹی سیزن کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے۔

تاہم پی سی بی نے بابر اعظم اور محمد عباس کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارہ ستمبر تک رپورٹ کریں۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق ،محمد رضوان ،سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

نان سینٹرل کنٹریکٹ  کھلاڑیوں میں آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ کیمپ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید