• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ بھارت اوراسرائیل گٹھ جوڑ خطے میں بدامنی کی وجہ ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہےکہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم ستم پرعالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے بالاترہے اور مسلم حکمران اقتدار کی خاطر خاموش ہیں۔ یورپ میں کتامرنے پرانسانی حقوق کے نام نہاد ادارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن مظلوم کشمیریوں پر مودی حکومت کے مظالم ان کونظر نہیں آرہے ، بھارت اسرائیل اور امریکہ گٹھ جوڑ نے جینے کاحق چھین لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قتل وغارت گری، تشدد، انتہا پسندی، سفاکیت اور عدم برداشت بھی مغربی طاقتوں کی پیدا کردہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اوراسرائیل خطے کے لیے ایک ناسور ہے جس کی وجہ سے خطے میں بدامنی کی آگ پھیل رہی ہے، مسلم دنیا کے حکمران کشمیریوں کو آزادی کاحق دینے کے لیے عملی کردار اداکریں۔ جیسے امارت اسلامیہ ملامحمدعمرنے اللہ کی مددکاسہارالیکرتمام کفری دنیاکوللکارکرعملی جھادکااعلان کیا اور امریکہ کو رسوا کردیا۔
تازہ ترین