• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سابق قومی کرکٹر وی بی چندرا شیکھر نے قرض سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔


پولیس کے مطابق 57 سالہ چندرا شیکھر جمعرات کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

پولیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ مالی طور پر دباؤکا شکار تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

سابق اوپننگ بیٹسمین نے  1988 سے 1990 کے دوران سات ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور 1987ء میں ریاست تامل ناڈو کی رانجی ٹرافی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں وی بی کانچی ویرنز ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈلکر نے وی بی چندرا شیکھر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین