• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی نکاح کی تقریب کے لئے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، ان کے نکاح کی تقریب 20 اگست کو بھارتی لڑکی سامعہ سے دبئی میں ہونا طے پائی ہے۔پی سی بی نے 19 اگست کو پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے جن کا 20اور21اگست کو فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا ۔حسن علی نے پری سیزن کیمپ 27 اگست کو جوائن کرنے کی درخواست دی ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو 19اگست کونیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔یادرہے کہ مصباح الحق کو ٹریننگ کیمپ کے لئے کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین