• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالحق نے اُردو کے نفاذ اور ترویج کیلئے مثالی کام کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں وفاقی اُردو یونیورسٹی بابائے اُردو ڈاکٹر عبدالحق کی اُردو کے فروغ اور ترویج کی خدمات اور کاوشوں کو خراج ہے، اردو کے نفاذ اور ترویج کے لئے بابائے اردو نے تمام عمر بے مثالکام کیا۔ بدقسمتی سے اُردو یونیورسٹی کا قیام بھی بابائے اردو کے انتقال کے 40سال بعد عمل میں آیا۔ یہ بات انہوں نے اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں ڈاکٹر عبدالحق کی 58ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر واجد جواد، خازن عابد رضوی، ڈپٹی میئر سید ارشد حسین، رکن قومی اسمبلی کشور زہرا، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، ڈاکٹر ضیا الدین، سابق صدر ذوالقرنین جمیل، پروفیسر سحر انصاری اور فاطمہ حسن بھی موجود تھیں۔ وائس چانسلر الطاف حسین نے مزید کہا کہ اردو یونیورسٹی کا اثر ملک گیر سطح پر پھیل رہا ہے اسلام آباد کیمپس جنوری 2020میں فعال ہوجائے گا۔ ڈپٹی میئر ارشد حسین نے بابائے اردو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کہا کہ ہم قرارداد کے ذریعہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو جلد بابائے اردو سے موسوم کردیں گے۔
تازہ ترین