• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیامسلمانوں کی وطن واپسی کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا

ینگون (ایجنسیاں)میانمار اور بنگلہ دیش آئندہ ہفتے ہزاروں کی تعداد میں روہنگیاؤں کی وطن واپسی کا آغاز کریں گے۔ یہ مسلمان آبادی میانمار کی ریاست، رخائین میں تشدد کی کارروائیوں کے نتیجے میں نقل مکانی پر مجبور ہوئی تھی۔اگست، 2017ء میں فوجی قیادت میں ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا رخائین سے ہجرت کرکےہمسایہ ملک بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ یہ عمل ’’نسل کشی کی نیت سے کیا گیا‘‘۔ متعدد مہاجرین واپس جانے سے انکار کر رہے ہیں، جنھیں تشدد کی کارروائیوں کا خوف لاحق ہے۔میانمار نے بنگلہ دیش کی جانب سے بھیجے گئے 22000 ناموں کی فہرست میں سے کل 3540 مہاجرین کو میانمار واپس آنے کی اجازت دی ہے۔
تازہ ترین